English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران پر پابندیاں، برطانوی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

القمر

ایران نے  برطانیہ کی طرف سے  پابندیوں کے فیصلے پر برطانوی ناظم الامور کو  ددفتر خارجہ طلب کیا ہے۔

ایرانی دفتر خارجہ کے مطابق، برطانوی سفارت خانے میں متعین قائم مقام  ناظم الامور ایزابیل مارش کو ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات  پر بطور احتجاج طلب کیا گیا ہے۔

 بیان میں ناظم الامور پر واضح کیا گیا ہے کہ  تہران کے خلاف نئی پابندیاں سیاسی نوعیت کی ہیں،برطانیہ اپنا چہرہ آئینے میں دیکھے جو کہ پناہ گزینوں اور مسلمانوں کو جبراً روانڈا بھِیجنے کا مشورہ دے رہا ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔

اس پر ایزابیل مارش نے کہا کہ وہ یہ احتجاج اپنی حکومت کو پہنچا دیں گی ۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے ایران  میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی بنیاد پر  گزشتہ روز ایران کے بعض اعلی حکام ،فوجی افسران اور دو علاقائی گورنروں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے