مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 2 فلسطینی شہید اور 36 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس پر کئی داخلی راستوں سے چھاپہ مارا ہے۔
بیلدے القدیم کے علاقے میں ایک گھر کو گھیرے میں لینے والے اسرائیلی فورسز اور مکینوں کے درمیان ہونے والے اس واقعے میں گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 2 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 36 زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اس وقت نابلس شہر میں کام کر رہی ہیں۔
اسرائیلی ریڈیو نے علاقے میں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
