ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کی مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قلت،فروخت محدود کر دی گئی

برطانیہ کی سپر مارکیٹوں  آسدا اورماریسن  نے شمالی افریقہ اور اسپین سے آنے والے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی  کی فراہمی میں مشکلات کی وجہ  سے  بعض اشیا کی فروخت محدود کر دی ہے۔

 آسدا سپر مارکیٹ  نے سلاد پتوں اور مرچوں کی تعداد کو  فی صارف تین تک جبکہ ماریسن نے کھیروں اور دیگر غذائی اشیا  کی فروخت کو محدود  کر دیا ہے۔

 ملک کی دیگر سپر مارکیٹوں ٹیسکو، لڈل،سینس بری،آلڈی،ویٹ روز اور مارک اینڈ اسپینسر نے اس حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی مارکیٹوں میں  گزشتہ چند دنوں سے اشیائے خوردو نوش کی قلت  بڑھ رہی ہے جن کا  سوشل میڈیا پر مارکیٹوں کے خالی ریکس کی تصاویر دیکھ کر  آسانی سے اندازہ  لگایا جا سکتا ہے۔

 دوسری جانب آئر لینڈ کو بھی اسپین اور شمالی افریقہ میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں  کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں