وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ اور نائجیریا کے صدر کے خصوصی نمائندے، وفاقی دارالحکومت ریجن کے وزیر محمد موسی بیلو سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے چاووش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے OIC کے سیکرٹری جنرل، حسین ابراہیم طحہ کا شکریہ ادا کیا، جو زلزلے سے یکجہتی کے لیے ترکیہ تشریف لائے ہیں۔
بیلو کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے چاووش اولو نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے صدر کے خصوصی نمائندے، وفاقی دارالحکومت ریجن کے وزیر محمد موسی بیلو زلزلے کے بعد امداد اور یکجہتی کے لیے انقرہ تشریف لائے ہیں جن کے ہم شکر گزار ہیں۔