بائراکتر اقینجی ڈرون پہلی بار ایک غیر ملکی نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔
اس عالمی دفاعی اور بحری دفاعی سلامتی نمائش کا انعقاد ابو ظہبی میں کیا گیا ۔
اس نمائش میں ترکیہ سے پچاس سے زائد صنعتی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے جہاں انہوں نے بری و بحری ڈرونز گاڑیاں،بکتر بند گاڑیاں،اسلحہ،برقی نظام،سیمیولیٹر اور لاجسٹک جیسے مصنوعات متعارف کروائی گئی ہیں۔
ڈرونز کے حوالے سے بائے کار نے بھی اپنے ڈرونز اس نمائش میں رکھےہیں۔
بائے کار کی طرف سے تیار کردہ اقینجی ڈرون TIHA بھی پہلی بار اس نمائش میں متعارف کروایا گیا ہے ۔