امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں مسلح حملے کے نتیجے میں ایک 9 سالہ بچی، اس کی ماں اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلوریڈا پولیس ڈائریکٹر آفس نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں 19 سالہ حملہ آور کیتھ میلوین موسس کو حراست میں لئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے گھر کے قریب حملے کا نشانہ بننےوالی 9 سالہ بچی اور اس کی ماں موقع پر ہلاک ہو گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق خبر کی کوریج کے لئے موقع پر موجود 2 رپورٹروں کو بھی گولیاں لگیں ہیں۔ زخمی رپورٹروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔
حملے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔