ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ،حماس کا اسلحہ گودام تباہ

 اسرائیلی فوج  نے زیر قبضہ غزہ کی پٹی کے بعض اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔

 اسرائیلی قوتوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں گزشتہ روز کاروائی کے دوران گیارہ فلسطینیوں کو ہلاک اور سو سے زائد کو زخمی کر دیا تھا جس سے علاقے میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھِی۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق، غزہ سے جنوبی اسرائیل پر چھ راکٹ داغے گئے جن میں سے پانچ کو  دفاعی نظام کی بدولت تباہ کر دای گیا جبکہ ایک راکٹ کھلے علاقے میں گرا۔

 اسرائیلی فوج نے اپنے دوسرے بیان میں بتایا کہ ہمارے جنگی طیاروں نے  غزہ میں حماس کے ایک اسلحے کے گودام پر حملہ کیا ہے ،البتہ اس بارے میں  کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلااع نہیں ملی ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں