ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: وزیرِ کھیل حمید سجّادی کا ہیلی کاپٹر گِر گیا

ایران کے وزیرِ  کھیل حمید سجّادی اور ان کی وفد پر مشتمل ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق وزیرِ کھیل سجّادی اور ان کے وفد پر مشتمل ہیلی کاپٹر صوبہ کریمان کے شہر بافت میں لینڈنگ کے دوران پائلٹ کے قابو سے نکل گیا۔

ایران ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین قلاوندی نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ حادثے میں وزارت کھیل میں امُورِ  کھیل کے ڈائریکٹر  اور وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی  ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

بیان کے مطابق حادثے میں وزیر کھیل سجّادی کو دماغی جھٹکہ لگا ہے تاہم ان کی حالت نسبتاً بہتر ہے۔

IRNAنیوز ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں اسمبلی ممبر صمد اللہ محمدی بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں