ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے عالمی سطح پر امداد کا سلسلہ جاری

"صدی کی آفت” قرار دیے گئے  اور 11 صوبوں کو  متاثر کرنے والے  زلزلوں کے بعد سے  دنیا  بھر سے ترکیہ  کو  امدادآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی  صدر جو بائیڈن نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر تک کی امداد کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے کہا کہ اس   امداد میں  میزبان طبقوں سمیت ، زلزلے سے  متاثرہ  مہاجرین اور  اپنے گھر بار کو کھونے والے افراد   سے  تعاون کے لیے بین الاقوامی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون شامل ہے تاکہ زلزلے سے متاثر ہ پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو مدد فراہم کی جا سکے۔

مشہور امریکی ماڈل بیلا حدید  نے نیویارک میں  ٹرکش ہاوس کو جاتے ہوئے  ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی  پیکٹ چھوڑے ہیں۔

2 ہفتے قبل زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات کے لیے ویڈیو کال کرنے والے ’جیمز بانڈ‘ کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ نے بھی 101 ملین پاؤنڈ سے زائد عطیات جمع کیے  ہیں۔

سینیگال کے شہر ڈاکار میں ترک سفارت خانے میں منعقدہ یکجہتی پروگرام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے راتوں رات 15 لاکھ ترک لیرے جمع کیے گئے۔

اٹلی میں میونسپلٹی آف روم اور سول ڈیفنس کے تعاون سے، ترکی میں زلزلہ زدگان تک پہنچانے کے لیے 6 پوائنٹس پر امداد جمع کرنے کے مراکز قائم کیے گئے تھے۔

کینیڈا کے  وزیر برائے بین الاقوامی ترقی ہرجیت سجن اور وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایک مشترکہ تحریری بیان میں اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ترکیہ اور شام کو مزید 20 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں