ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے  کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز سپریم کورٹ کے جج حضرات  پرشرمناک  حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے چاہے اس کے لیے آئین  کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کو نشانہ بنانے سے وفاق کو نقصان پہنچے گا۔

عمران خان نے  مزید  بتایا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو  خیبر پختون خواہ اور پنجاب کی  اسمبلیاں توڑ کر دکھاؤ۔یہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ اانتخابات نہیں جیت پائیں گے۔ اور آئین کی خلاف ورزی پر تیار ہیں تاکہ الیکشن نہ کرائے جا سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں