ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل ڈبلیو ایم سی نے پی سی بی سے کروڑوں کے واجبات مانگ لئے

فوٹو: فائلفوٹو: فائل

 لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کروڑوں روپے  صفائی کے واجبات مانگ لئے۔

صفائی سروسز کے بقایا جات کی وصولی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا جبکہ خط کی کاپی اور واجبات کی تفصیل ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی 2017 سے اب تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے جبکہ 2017 میں کھیلے گئے ورلڈ الیون، پاک سری لنکا سیریز کی ادائیگیاں فروری 2023 تک ادا نہیں کی جا سکی ہیں۔

ssssssss

2022 میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ ، پاک آسٹریلیا، پی ایس ایل 7 میں دی جانے والی سروسز کے واجبات بھی ادا نہ کیے جا سکے۔

پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر ایل ڈبلیو ایم سی کی 4 کروڑ 83 لاکھ واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال پی یس ایل 8 کیلئے 50 لاکھ کے بل بھجوائے گئے ہیں جبکہ 2022 میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے 1 کروڑ 10 لاکھ، پاک انگلینڈ کرکٹ میچ میں 52 لاکھ 33 ہزار، پاک آسٹریلیا سیریز میں 33 لاکھ 35 ہزار اور 2017 میں کھیلے گئے میچز کے عوض 2 کروڑ 35 لاکھ کے بقایا جات باقی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں