ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور سے مغوی 60 سالہ تصور حسین کی درد ناک ویڈیوز اہلخانہ کو موصول

لاہور سے اغوا ہونے والے 60 سالہ تصور حسین کی درد ناک ویڈیوز ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی جس میں انہیں زنجیروں میں جگڑ ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کچہ کے ہنی ٹریپ گینگز نے تصور حسین کی ویڈیو ورثا کو بھجوائی اور تاوان کی رقم ایک سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دی۔

اس حوالے سے مغوی کے بیٹے ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور تک نے معاملے پر بے بس ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ والد کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان مانگا جارہا ہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ والد پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے اور انہیں بازیاب کرایا جائے، کچہ کے گینگز لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ سے کئی افراد کو اغوا کر چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق مغویوں کو گھوٹکی ، کشمور کے علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں