ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

درویش زعیم کی دستاویزی فلم امریکہ میں نمائش کی جائے گی

ترک ہدایت کار اور پرو ڈیوسر ‘درویش زعیم’  کی دستاویزی فلم "تاووری” کو  امریکہ  کے "ٹرو۔فالز "فلم میلے میں مدعو کیا گیا ہے۔

ٹرو۔فالز فلم  میلہ ریاست کولمبیا کے شہر میسوری میں رواں سال 20 ویں دفعہ اور 2 تا 5 مارچ کو منعقد ہو رہا ہے۔  میلے کا ہدف فکشن خارج سینما پریکٹس کو فروغ  دینا اور عام کرنا ہے۔

ہر سال فنکاروں کو ایک جگہ جمع کرنے والے اس میلے میں مقابلے کا حصہ شامل نہیں ہے۔  رواں سال ٹرو۔فالز فلم میلے میں دنیا بھر سے 33 طویل دورانیے کی دستاویزی فلمیں نمائش کی جائیں گی۔

ترک ہدایتکار اور پروڈیوسر کی میلے میں شامل دستاویزی فلم "تاووری” موضوع، نقطہ نظر اور نوعیت کے اعتبار سے  ان کی سابقہ فلموں سے مختلف ہے۔ فلم میں تاووری کے لقب سے مشہور مصطفیٰ سرتاش کی زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں ایک طرف معاشرے، برائی، جُرم اور سزا کے مراحل سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں اور دوسری طرف نان فکشن  ہونے کی وجہ سے یہ فلم سینما کی حدود سے بالاتر ہو کر سوچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں