ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ خفیہ ایجنسی کا عراق میں آپریشن،پی کے کے کا اہم دہشتگرد گرفتار

 ترک خفیہ ایجنسی  کے سرحد پار آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔

 بتایا گیا ہےکہ  ساٹھ حفاظتی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث پی کےکے کے دہشتگرد رمضان گونیش کو عراقی شہر سلیمانیہ سے گرفتار کرتے ہوئے ترکیہ لایا گیا ہے۔

 رمضان گونیش کی  عرفیت سوریش بتائی گئی ہے  جس نے  سال 2011-2017 کے درمیان پی کےکے کی طرف سے  ترک ضلع حقاری میں تخریب کاری کے بارہ واقعات کیے تھے ۔یہ دہشتگرد 57  فوجیوں ،ایک پولیس اہلکار اور دو چوکی داروں سمیت ساٹھ افراد کی شہادت کا ذمے دار تھا۔

 ترک خفیہ ایجنسی کو رمضان گونیش کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ سلیمانیہ میں روپوش ہے جسے ایک سال کے تعاقب کے بعد گرفتار کرتے ہوئے ترکیہ لایا گیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں