ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی عائد

 اسلام آباد: اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے، عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلاء، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں