ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کی طرف سے 61 ٹن اسلحہ اور ایمونیشن صومالیہ پہنچ گیا

صومالیہ نے، امریکہ کی طرف سے بھیجا گیا، 61 ٹن اسلحہ اور ایمونیشن وصول کر لیا ہے۔

امریکہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 61 ٹن اسلحہ اور ایمونیشن صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پہنچ گیا ہے۔ اس اسلحے اور ایمونیشن کو دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف جدوجہد میں استعمال کیا جائے گا۔

دوسری طرف ترکیہ، قطر، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ نے مشترکہ بیان جاری کر کے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں صومالیہ حکومت کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ الشباب کے خلاف جدوجہد میں ڈرون طیاروں ، خبررسانی  اور تربیت کے شعبوں میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک اندازے کے مطابق صومالیہ میں امریکہ کا  450  افراد کا فوجی عملہ موجود ہے۔

صومالیہ فوج نے تقریباً 7 ماہ سے الشباب کے خلاف جاری آپریشنوں میں اہم پیش رفت حاصل کر کے متعدد رہائشی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں