ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کی رپورٹ نہ دینے پر سینیٹ کمیٹی برہم

 اسلام آباد: سینٹ کمیٹی نے اسلامی یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کااجلاس چیرمین کمیٹی عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔ طلب علم کے قتل سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر کمیٹی نے اسلامک یونیورسٹی پر برہمی کا اظہارکیا۔

مزید پڑھیں: اسلامی یونیورسٹی؛ طالب علم کے قتل کیس میں گرفتار 16 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

 

چئیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ رپورٹ پیش کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ کمیٹی کی ریکوائرئمنٹ پوری کی جائے ورنہ صدر مملکت کو خط لکھیں گے۔

اسلامک یونیورسٹی کے حکام نے سیںٹ کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی بنائی گئی تھی تاہم اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔

سینٹ کمیٹی کے رکن مشتاق احمد نے کہا کہ یہ لوگ کمیٹی اور پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

چیرمین نے معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر تاخیر کی گئی تو کمیٹی صدر مملکت کو باضابطہ خط لکھے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں