ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا

کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکوؤں نے شہری کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقد رقم سے محروم کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر الیون جی گودھرا بسم اللہ ہوٹل کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکو یونس نامی شخص سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا چوہدری طفیل سے رابطہ کیا تو انھوں نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شہری نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا جس کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ کی فوٹیجز تلاش کر رہی ہے جبکہ مذکورہ واقعہ کی دو جانب سے فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں