عورت مارچ اسلام آباد نے رواں سال کے عورت مارچ کا پوسٹر جاری کر دیا ہے جو پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین کی جانب توجہ مبذول کرواتا ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹویٹس میں مارچ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رواں سال عورت مارچ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین کی طرف توجہ دلائے گا۔
Main Poster of AM 2023:
This Aurat March, we call attention to the women struck by the devastating floods in Pakistan. We wanted to come forward with a poster that reflected the intersectionality of burdens that women, trans and nonbinary individuals bear during the floods. 1/6 pic.twitter.com/nHSRKuIiFc
— Aurat March Islamabad (@Aurat_marchisb) March 1, 2023
پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہم ایک ایسے پوسٹر کے ساتھ آگے آنا چاہتے تھے جو سیلاب کے دوران خواتین، ٹرانس اور نان بائنری افراد کی جانب سے برداشت کیے جانے والے بوجھ کے ایک دوسرے سے منسلک ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید لکھا گیا کہ ہمارے پوسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ مرکز میں موجود وہ خاتون جو اپنے سر پر چھت کے بغیر سیلاب کے درمیان اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک جھاڑو اور ایک بچہ ہے جو گھریلو مزدوری کی نمائندگی کرتا ہے۔ وہ اپنے دوسرے ہاتھ میں اوزار اور اناج پکڑے ہے جس کے ذریعے وہ پیداواری محنت کی نمائندگی کرتی ہے جو وہ برداشت کرتی ہے۔ تاکہ زچگی کے کردار کے ساتھ مسلسل پیداواری عمل میں مشقت کرتے ہوئے وہ ضروریات کو پورا کر سکے۔ ایک اور پوسٹر میں وہ خون سے رنگی ہوئی سفید شلوار کو پکڑے ہوئے ہے جو کہ ماہواری کا شکار خواتین کی غربت کی شدت کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حالیہ سیلاب نے تقریباً 33 ملین افراد کو متاثر کیا جبکہ خواتین اور دیگر صنفی اقلیتیں سماجی، اقتصادی حیثیت، مذہب، جنس اور نسل کے باہمی تعلق کی وجہ سے کہیں زیادہ متاثر ہوئیں۔ عورت مارچ اسلام آباد کے تحت ہمارا مقصد سب کیلئے فیمینائزیشن کلائمیٹ جسٹس کا مطالبہ کرنا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اس آفت کے درمیان ہم ایک ایسے مستقبل کا تصور کر تے ہیں جہاں ماحولیاتی انصاف کیلئے خواتین کی آوازیں سنی جائیں اور ان کے تناظر میں ماحولیاتی ناانصافیوں سے نمٹنے کیلئے یکساں نمائندگی حاصل ہو۔
پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ یہ آرٹ ورک کراچی سے تعلق رکھنے والی حرا شیخ کی تخلیق ہے۔ وہ ایک فنکار، دو خوبصورت بچوں کی ماں اور ایک متاثر کن نوجوان نسوانی ماہر ہیں۔
اس سے قبل عورت مارچ نے 2023 کے مطالبات کے اپنے چارٹر کو “فیمنائزیشن آف کلائمیٹ جسٹس” کے موضوع پر جاری کیا جو موسمیاتی انصاف کی پالیسی اور عمل میں خواتین کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔
We are releasing our charter of demands for 2023 on the theme "Feminization of Climate Justice”. Today we share our demands on addressing women’s needs in climate justice policy and practice!#AuratMarchIsb #FeminizingClimateJustice pic.twitter.com/O5QXfNr2r0
— Aurat March Islamabad (@Aurat_marchisb) February 28, 2023
English version of our "Charter of Demands”: A thread!
"FEMINIZATION OF CLIMATE JUSTICE”
1/8#AuratMarchIsb #AuratMarch2023 #FeministClimateJustice pic.twitter.com/NHoebDDFMT
— Aurat March Islamabad (@Aurat_marchisb) March 2, 2023
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال کی طرح آئندہ ہفتے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں ’عورت مارچ‘ منعقد کیے جائیں گے اور اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان میں 2019سے ’عورت مارچ‘ کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوا اور ’عورت مارچ‘ کے حوالے سے کافی تنقید بھی سامنے آئی۔