ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی و چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات،مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر غور

 روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے چینی ہم منصب  چن گانگ سے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 روسی امور خارجہ  کے مطابق بھارتی راجدھانی نئی دہلی میں  منعقدہ جی 20 اجلاس کے تحت دونوں وزرا نے ملاقات کی ۔

 ملاقات میں دونوں وزرا نے  یوکرین کے تنازعے کے سیاسی حل  کے حوالے سے چین کے موقف سمیت  دیگر عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں اس بات کی تائید کی گئی کہ تمام متنازعہ معاملات پر  متفقہ نظریات پائے جاتے ہیں، جن کے تحت دونوں ملک دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ،سازشوں اور  دھمکی آمیز رویوں کو مسترد کرتے  ہیں ،علاوہ ازیں دونوں ملک خارجہ پالیسی  کو زیادہ موثر بنانے کے لیے روابط کو فروغ دینے  کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

 اس دوران    روسی اور چینی  وزارت خارجہ کے درمیان سال 2023 کے مشاورتی پلان پر بھی دستخط کیے گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں