مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے درمیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر لفظی جنگ چِھڑ گئی۔ مریم نواز نے عمران خان کو موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔
مریم نواز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی میں گرا دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو۔وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو۔ چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔
مریم نواز نے کہا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جنہوں نے تمہیں چنا اور چار سال تک پالتے رہے۔ جس میں عدلیہ میں بیٹھی اثرو رسوخ والی وہ باقیات بھی شامل ہیں۔جن پر تم تکیہ کیے بیٹھے ہو۔ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، IMF کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔
اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو!
چپ کر کے بیٹھ جاؤ!#عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا شکر ادا کرنا نہیں بھولیں گے جنہوں نے آپ کو بٹھایا اور 4 سال کھلایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کا ہی حوصلہ ہے کہ وہ ان پر تنقید کر رہے ہیں جو انہی کے دور کی لوٹ مار سے پیدا خرابی دور کر رہے ہیں۔
And let’s not forget to thank all those for this mayhem who handpicked and fed you for four years, as well as the remnants of their influence in the judiciary that you are now banking on. Won’t let that happen Insha’Allah. #عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی https://t.co/lRXe2qiQqf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نے 11 ماہ میں روپے کو عملاً ذبح کردیا ہے۔ اس سے قرضوں میں 14.3 کھرب کا اضافہ، مہنگائی (31.5%) 75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ قوم حکومت تبدیلی کی سازش کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے جس کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرم قوم پر مسلط کئے۔
Rupee slaughtered – lost over 62% or 110/$ in 11 months of PDM. This has increased public debt alone Rs 14.3 trn historic 75 yr high inflation 31.5%. Pakistanis paying heavy price of regime change conspiracy where a bunch of criminals have been foisted upon nation by ex COAS. pic.twitter.com/xVkqxg6IN6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023