English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

القمر

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گی۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے اقدام کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے