جنوبی کوریا اور امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کے باوجود "واریئر شیلڈ” نامی سالانہ مشقیں مقررہ وقت پرکی جائیں گی۔
امریکی اور جنوبی کوریائی فوج کے ترجمانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ مشقیں 13 تا23 مارچ کے درمیان ہونگی جس سے دو طرفہ فوجی تعاون کو فروغ ملے گا۔
جنوبی کوریائی چیف آف دی جنرل اسٹاف کے ترجمان کرنل لی سنگ جون بے بتایا کہ جنوبی کوریا اور امریکی اتحاد کے درمیان یہ فوجی مشقیں شمالی کوریائی فوج کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف ہماری طاقت کا مظاہرہ ہونگی۔
لی نے کہا کہ دونوں ملک شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی فوج کے ترجمان کرنل آئزک ٹیلر نے بھی کہا کہ واریئر شیلڈ FTX نامی مشقیں مشترکہ دفاعی تعاون کا اظہار ہونگی۔
یاد رہے کہ پیانگ یانگ نے سال رواں کے دوران بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد اس کا سلسلہ متواتر جاری رہا جس کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان فضائی مشقیں کی گئی تھِیں۔
شمالی کوریا نے 24 فروری کو امریکہ کی طرف سے جزیرہ نما کوریا میں موجودگی کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جنگ اعلان کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا
