صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حکومت کم منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔
استنبول کے قصر دولما باھچے میں ایک اجلاس کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے گیارہ اضلاع میں کافی بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
صدر نے کہا کہ اس تباہی میں 45ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 1 لاکھ 15 ہزار زخمی یوئے ہیں جن کے مداوے کےلیے حکومت شب و روز کام کر رہی ہے، حکومت نقصانات کا تخمینہ لگاتے ہی شہروں میں نئی اور جدید طرزکی رہائشوں کی تعمیر کا آغاز کرے گی ۔
صدر نے کہا کہ یہ رہائشیں اب کم منزلہ اور مضبوط زمینی ساخت پر تعمیر کی جائیں گی،قدیم شہروں کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو دوبارہ سے جانبر کیا جائے گا۔
