ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کا اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کی شناخت اور جماعت کو مٹانے والے اللہ کے کرم سے خود مٹ گئے، الحمداللہ، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور عوام کی کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، پتلی تماشا کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج مشکل ضرور ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے، سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں