English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا، پاک افغان شاہراہ تین مقامات پر بند

القمر

ضلع خیبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لنڈی کوتل، جمرود اور باڑہ میں دھرنا جاری ہے، تین مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تینوں تحصیلوں لنڈی کوتل؛ جمرود اور باڑہ میں گزشتہ چار روز سے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کے تین مختلف مقامات پر دھرنا دے کر شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو روز بعد چند لمحوں کے لیے بجلی میسر ہوتی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یومیہ 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے