ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رو، چیخو یا پٹو، تم  سے کوئی سمجھوتہ کرنے کونہیں ہے۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ تم آرمی چیف سے کیوں ملنا چاہتے ہو ؟ جنہوں نے رجیم ہٹائی، امپورٹڈ حکومت بنائی، تم پر حملہ کروایا تم سب سے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہو۔

مزید پڑھیں: میں سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ جنہیں “میرجعفر،میر صادق” کہا،  سب کو معاف کرنے کو تیار ہو؟ مگر گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کا منتیں ہیں، سمجھوتے کی بات اس لئے کیونکہ ہیروں, 190 ملین پاؤنڈ کے بند لفافے، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے۔؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں