English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی جی بلوچستان نے پولیس افسران سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا

القمر

 کوئٹہ: آئی جی بلوچستان نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد 68 اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔

ترجمان بلوچستان کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور دیگر افسران سمیت اہلکار شامل ہیں، جنہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور حکم عدولی پر برطرف کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال یہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ معطل ہونے والے اہلکار بلوچستان کے کن تھانوں میں تعینات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے