ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: طوفان اور بادی جھکڑ، 10 افراد ہلاک

امریکہ کی متعدد ریاستوں کو لپیٹ میں لینے والے بادی جھکڑوں اور سمندری طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست الاباما میں تیز ہوا  کے ساتھ جڑوں سے اکھڑنے والے درختوں کی وجہ سے 3افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست میسی سیپی  میں گاڑی پر درخت گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست آرکنساس میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست ٹینیسی میں بھی درخت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کنٹکی میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے دن 128 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے بادی جھکڑوں کو تاریخی قرار دیا تھا۔ ملک میں   نامساعد موسمی حالات  کی وجہ سے کنٹکی، ٹینیسی اور مشی گن میں دس لاکھ سے زائد افراد بجلی کی ترسیل سے محروم ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں