English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے نام پر شہریوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

القمر

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے نام پر شہریوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، حکومت نے 200 روپے بڑھا کر 25 روپے کم کر دیے۔

پہلے سبسڈی والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا پھر سبسڈی میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے گھی 190روپے مہنگا ہوا اور پھر رمضان پیکچ کے تحت گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی دی گئی، چینی 19روپے مہنگی کرنے کے بعد رمضان میں 11 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی۔

پہلے آٹا 24.80 روپے مہنگا ہوا اور رمضان پیکچ کے تحت 27.12 روپے کلو سستا کر دیا گیا۔

بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس سال رمضان  پیکچ کے تحت گھی، چینی اور آٹے پر سبسڈی میں بڑی کمی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے