ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کی مدد جاری رکھِیں گے،روس ہزیمت کا شکار ہے :شولز

 جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ  ہم یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ   اسلحے کی امداد جاری رکھیں گے۔

 شولز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران روس۔یوکرین  جنگ کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔

چانسلر نے کہا کہ  روس کو یوکرین میں  خلاف توقع ہزیمت کا شکار ہونا پڑا ہے،روسی صدر پوتین کو  یوکرینی  عوام کی طاقت اور ان کی پس پشت مدد کرنے والے دوستوں کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہوا ہے، مگر یوکرین کی آئندہ کی صورت حال  کیا ہوگی اس کے بارے میں کہنا مشکل ہے البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ جرمنی  یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھے گا، اس بابت  کوئی بھی فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں لیا جائے گا،پوتین کے یوکرین پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، مذاکرات اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔

 چین کے ساتھ یورپی یونین اور جرمنی کے تعلقات پر شولز نے کہا کہ  ہم نے روس کو اسلحہ فراہم نہ کرنے پر چین کو کئی بار متنبہ کیا  تھا ۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں