English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سب سے کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں : وزیراعظم شہباز شریف

القمر

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض کے بعدخوراک اور توانائی کی فراہمی کے سلسلے میں جیو اسٹریٹجک رکاوٹ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قطر کے امیر اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی 5ویں کانفرنس (LDCs) میں شرکت کے لیے ابھی دوحہ پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایشیا اور افریقہ میں ایل ڈی سیزکو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کروں گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض کے بعد خوراک اور توانائی کی فراہمی کے سلسلے میں جیو اسٹریٹجک رکاوٹ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان عالمی واقعات نے انہیں غیر محفوظ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کو پبلک پالیسی کا مرکز بنا کر ایل ڈی سیز کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے