English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو: مذہبی رسومات کے دوران ایک عورت ہلاک

القمر

میکسیکو کے صوبے پیوبلا میں "وولاڈورز” مذہبی رسومات کے دوران جانبازی کے مظاہرے میں ایک عورت گِر کے ہلاک ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق پھول میلے میں جانبازی کا مظاہرہ کرنے والی ایک عورت 30 میٹر بلند کھمبے سے گِر کر ہلاک ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو اور وسطی امریکہ کا ایک نسلی گروہ "وولاڈورز” مذہبی رسومات مناتا ہے ۔ ان رسومات کو دیوتاوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا ایک راستہ خیال کیا جاتا ہے۔

رسومات کے دوران 4 جانباز ایک کھمبے پر چڑھتے اور اس پر لپٹے ہوئے رسّوں سے خود کو باندھ کر  دائروں کی شکل میں گھومتے ہوئے خود کو ہوا میں چھوڑ دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے