English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کا مسافر بردار طیارہ پرندوں سے ٹکرا گیا

القمر

امریکی فضائی کمپنی ساوتھ ویسٹ ایئر لائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار طیارہ کیوبا سےفلوریڈا کے لئے پرواز سے مختصر مدت کے بعد پرندوں کے گروہ سے جا ٹکرایا۔

طیارے کی موٹر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث کیبن دھوئیں سے بھر گیا اور مسافروں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

طیارے نے فوری طور پر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا واپس لوٹ کر ہنگامی لینڈنگ کی۔ فضائی کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق 147 مسافر اور 6 افراد کے عملے پر مشتمل طیارہ محفوظ شکل میں ایئر پورٹ پر اترا اور  مسافروں کو سلائیڈ کی مدد سے طیارے سے اتارا کر دوسرے طیارے میں سوار کر دیا گیا ہے۔واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔

کیوبا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے