English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، معاملے کو سنجیدہ لیا جائے:علی خامنہ آئی

القمر

ایران کے روحانی پیشوا  علی خامنہ آئی نے  کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران میں اسکول کی طالبات پر زہر کے حملے ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

نومبر میں شروع ہونے والے حملوں کا سلسلہ ایران کے 31 صوبوں میں سے کم از کم 25 تک پھیل گیا ہے۔ جس سے سینکڑوں طالبات متاثر ہوئی ہیں۔

علی خامنہ آی کے حوالے سے ریاستی میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ حکام کو طالبات پر زہر آلودگی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جانی چاہئے ،

سرکاری میڈیا اور عہدیداروں کے مطابق ، مختلف اسکولوں میں ایک ہزار سے زیادہ ایرانی لڑکیوں کو نومبر سے "ہلکے زہر” کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بعض حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیوں کی تعلیم کے مخالف مذہبی گروپوں کی کاروائی ہو سکتی ہے۔

کچھ والدین اپنے بچوں کو اسکول سے باہر نکال رہے ہیں اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے