ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں میٹروبس میں آگ لگ گئی، مسافروں نے شیشے توڑ کر جان بچائی

 راولپنڈی: چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی جس سے دو مسافر بے ہوش ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔

واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو روک دیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق بس میں آگ بجھانے والے آلات کی کمی سے نقصان زیادہ ہوا۔

ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا ہے، میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں، انہیں ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں