English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا عالمی برادری پر کم ترقی یافتہ ملکوں کو ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور

القمر

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کم ترقی یافتہ ملکوں کے وسائل بروئے کار لانے اور انہیں ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ملکر کام کرے۔

انہوں نے پیر کے روز دوحہ میں کم ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں اقوام متحدہ کی پانچویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی خوشحالی کیلئے کم ترقی یافتہملکوں کی ترقی یافتہ ملکوں اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ لائحہ عمل پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے اور اسے کم ترقی یافتہ ملکوں میں پائیدار ترقی وخوشحالی کا عمل تیز کرنے کا ایک موقع سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کم ترقی یافتہ ملکوں میں صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے نظاموں میں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور دوہزار تیس کے ایجنڈے پر عملدرآمد اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے بہت زیادہ وسائل درکار ہیں۔وزیراعظم نے اس امر کو اجاگر کیاکہ بہت سے کم ترقی یافتہ ممالک پہلے سے ہی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا دب سکتے ہیں۔شہبازشریف نے ایسے ممالک کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مساوی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پرزوردیا۔انہوں نے کم ترقی یافتہ ملکوں کی ترقی تک آسان رسائی اور ان میں ڈیجیٹل فرق کم کرنے کیلئے بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقیاتی اہداف پرمشتمل ایک نظام کی تجویز دی تاکہ انھیں علم پر مبنی معیشت میں کردار ادا کرنے کے قابل بنایاجاسکے۔وزیراعظم نے دوحہ لائحہ عمل پروگرام 2031 خصوصا اس کے آن لائن یونیورسٹیوں، خوراک کے تحفظ کے پروگرام اور سرمایہ کاری میں مدد کے مرکز سمیت ٹھوس اقدامات کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے