English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کے میزائل تجربات روکنے کی کوشش اعلانِ جنگ شمار ہو گی: کِم یو۔ جونگ

القمر

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ۔اُن کی ہمشیرہ کِم یو۔جونگ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے میزائل تجربات روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے اعلانِ جنگ شمار کیا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی یونہاپ کی، شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، KCNA کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق کِم یو۔جونگ نے ان خبروں کا جواب دیا ہے  جن میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ، شمالی کوریا کی طرف سے فائر کئے گئے  بین الابّراعظمی میزائلوں کو فوراً مار گرائے گا۔

کِم نے  کہا ہے کہ ہم امریکہ اور جنوبی کوریا کی تمام فوجی کاروائیوں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ کوریا جزیرہ نما میں فوجی مشقوں میں مصروف امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی کاروائی کی گئی توہم  اس کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات امریکہ کے عدالتی اختیارات سے باہر ہیں۔ ہمسایہ ممالک کو نقصان پہنچائے بغیر  کھُلے سمندر اور فضاء میں کئے جانے والے فوجی تجربات کا جواب دیا گیا تو اسے شمالی کوریا کے خلاف اعلانِ جنگ شمار کیا جائے گا”۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کوریا جزیرہ نما میں شدید عملی جھڑپ کے احتمال کی وارننگ دی اور امریکہ سے، جنوبی کوریا کے ساتھ جاری، مشترکہ فوجی مشقیں بند کرنے کی اپیل کی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں بند کروانے کے لئے فوری اقدام کرنا اور شمالی کوریا کی "پُرامن کوششوں” میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے