English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا شب برأت پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

القمر

  کراچی: سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بروز بدھ 8 مارچ کو بسلسلہ شب برأت بند ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ شب برأت کے موقع پر چھٹی کا فیصلہ بائیس فروری کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے واضح کیا کہ سندھ بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات  معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

 

اس سے قبل آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی شب برأت کی مناسبت سے تمام نجی اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی مہینے شعبان کی پندرہ تاریخ مغرب کے بعد شروع ہوگئی، اس کی مناسبت سے فرزندان اسلام شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے