صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ خاتون اول امینہ ایردوان نے تمام تر ناممکنات کے باوجود مستقبل کی تعمیر اور پیداوار ی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تمام تر خواتین کو عالمی یوم نسواں کی مبارکباد دی ہے۔
امینہ ایردوان نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے :
"مستقبل کو اعتماد کے ساتھ دیکھنے والے معاشروں کا بنیادی حصہ خواتین کی طاقت ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم دل و دماغ کی یکجہتی کرنے والی ہماری خواتین اپنے عزم کے ساتھ ہر چیلنج میں سرخروہوں گی۔ نا ممکن کو ممکن بنانے والی اور تمام تر مشکلات کے باوجود نئی نسلوں کے مستقبل کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی تمام تر خواتین کو میں دلی طور پر اس اہم یوم کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔”