ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک اور غیرملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے فضائی آپریشن شروع کرنیکا اعلان

 اسلام آباد: غیر ملکی ایئرلائن ایتھوپیا نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایتھوپین ایئرلائن یکم مئی 2023 سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ پہلے مرحلے میں ایتھوپین ایئرلائن ادیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔

ایتھوپین ایئرلائن نے پاکستان کے فضائی آپریشن شروع کرنے کے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

واضح رہے کہ ایتھوپین ایئر لائنز افریقا میں سب سے بڑا نیٹ ورک آپریٹنگ کیریئر ہے۔ پی آئی اے کا بھی افریقن روٹس کے لیے ایتھوپین ایئرلائن سے کوڈ شیئرنگ معاہدہ طے پا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں