English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلن مسک اپنا شہر آباد کریں گے

القمر

اسپیس ایکس اور ٹویٹر کے مالک ایلن مسک امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جوار میں اپنا شہر آباد کریں گے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی خبر کے مطابق یہ شہر ٹیکساس کے شہر آسٹن  کے جوار میں واقع بیسٹروپ کاونٹی میں تعمیر کیا جائے گا۔

زیرِ تعمیر تنصیبات ‘بورنگ’ اور ‘اسپیس ایکس’ کی قریبی اراضی میں شہر کی بنیادیں رکھی جائیں گی اور دعوے کے مطابق اس شہر میں ایلن مسک اپنے کمپنی ملازمین  کو مارکیٹ ریٹ سے ارزاں کرائے پر نئے مکانات  میں منتقلی کا امکان فراہم کریں گے۔

ٹیکساس کے قوانین کی رُو سے کسی علاقے کو شہر کا درجہ دینے سے قبل علاقے میں کم از کم  201 رہائشیوں کی سکونت ضروری ہے۔ اس مرحلے کے بعد علاقائی جج کی منظوری حاصل کی جاتی ہے۔

بیسٹروپ  کے حکام میں سے ایک کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاحال مسک یا پھر کسی ادارے کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے