ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخوپورہ میں جنونی شخص نے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

شیخو پورہ: تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقے میں ملزم نے ایک گھنٹے کے دوران تین مختلف وارداتوں میں بیوی بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقے میں ایک ہی ملزم نے ایک گھنٹے کے دوران تین مختلف وارداتوں میں پانچ افراد کی جان لے لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تنویر نامی ملزم نے پہلی واردات جھامکے کے قریب فلور مل میں کی اور فلور مل کے مالک نذیر ہاشمی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم فلور ملز کے مالک کا کک بتایا جاتا ہے۔

ملزم نے دوسری واردات میں محلہ نور پورہ میں اپنی سالی کو گولیاں ماریں جس کے بعد فاروق آباد گاؤں میں اپنی بیوی اور 2 معصوم بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مختلف وارداتوں میں ایک ہی شخص کے ہاتھوں پانچ افراد کے لرزہ خیز قتل پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تقفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں