ایران میں طالبات کی زہر خورانی پر مظاہروں کے نتیجے میں سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
امور داخلہ کے مطابق، تہران، قم،زنجان،خوزستان،ہمدان،فارس،گیلان،مغربی آذربائیجان،مشرقی آذربائیجان،مشرقی آذربائیجان،کردستان اور رضوی خراسان صوبوں میں زہر خورانی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے چند ایران مخالف ہیں جنہوں نے معاشرے میں خوف اور خدشات پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔
یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ سال نومبر سے اب تک طالبات میں زہر خورانی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
اب تک 238 اسکولوں کی پانچ ہزار سے زائد طالبات زہر خورانی کی شکار ہو چکی ہیں۔