ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی انتظامات نہ کیے گئے تو انتخابات ممکن نہیں، الیکشن کمشنر پنجاب

not possible

لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے پنجاب میں سکیورٹی کے غیر مناسب انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے اطمینان بخش انتظامات نہ کئے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ حالات ایسے ہی رہے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا، سکیورٹی عملے کی کم تعداد کے باعث کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے دوران ناخوشگوار واقعات پیش آ رہے ہیں، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے اطمینان بخش انتظامات نہیں کئے۔

سعید گل کا کہناتھا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کے حالات شدید خراب ہو رہے ہیں، انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ریٹرننگ افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے،

یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مخصوص اور جنرل نشستوں کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں