ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا رواں ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے رواں ہفتے میں تیسرے  بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا مسلح افواج کے سربراہ نے میزائل تجربے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طویل مسافت بیلسٹک میزائل پیانگ یانگ شہر کے علاقے ‘سونان’ سے فائر کیا گیا ہے۔

جاپان وزارت دفاع نے بھی میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاع کے مطابق میزائل 6 ہزار کلو میٹر کی بلندی پر تقریباً 70 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد جاپان کے شمالی ساحل کے کھُلے سمندر میں گِرا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد جنوبی کوریا قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اور میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے یہ حالیہ تجربہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک۔یول کے دورہ جاپان سے قبل کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں