امریکی انتظامیہ نے ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے بارے میں ایک نیا بیان دیا ہے۔
پینٹاگون میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ترکیہ نیٹو کا ایم اتحادی ملک ہے،ہمارے اس سے کافی گہرے تعلقات موجود ہیں جنہیں برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانا ہوگا۔
آسٹن نے کہا کہ نیٹو ارکان کے درمیان ہم آہنگی کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی ۔
امریکی صدر کو بائیڈن نے کہا تھا کہ ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت قومی سلامتی سے متعلقہ مفادات کےلیے ضروری ہوگی مگر کانگریس نے ان کی فروخت کےلیے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کےلیے ترکیہ پر بعض شرائط لگا رکھی ہیں۔