English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوہری اسلحے کا جواب جوہری اسلحے سے ،آتشیں اسلحے کا آتشیں اسلحے سے دیں گے:کم جونگ اُن

القمر

شمالی کوریا  کے لیڈر کم جونگ ان  نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے خلاف ہم بھی اقدامات کریں گے۔

 کم جونگ ان  نے گزشتہ روز  بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد اپنے بیان میں  کہا کہ  ہماری دفاعی پالیسیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دشمنوں کو خوف میں مبتلا کرنے اور جوہری جنگ کی صلاحتیوں کو بہتر بناتے ہوئے ہم اپنی عوام کی سلامتی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں،ہمارے خلاف دشمنی کا بغض رکھنے والے جنوبی کوریا اور امریکہ کی علاقے میں فوجی مشقیں ہو رہی ہیں جن کے خلاف ہمیں بھی اقدامات کرنا ہونگے جوہری اسلحے کا جواب جوہری اسلحے سے اورآتشیں اسلحے کا جواب آتشیں اسلحے سے دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ روز ٹوکیو میں منعقدہ جاپان۔جنوبی کوریاس اجلاس سے قبل شمالی کوریا نے بیلسیٹک میزائل ہوا سونگ -17 کا تجربہ کیا تھا۔

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے