English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ

القمر

 لاہور: زمان پارک کے قریب کینال روڈ سے گزرنے والی پولیس موبائل اور ڈیوٹی سے گھر جانیوالے اہلکار پر پی ٹی آئی کارکنان نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کینال روڈ پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر حملے شروع کردیے ہیں، پتھراؤ سے پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر پکڑے ہوئے ہیں، نرغے میں آنیوالے پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

دریں اثنا کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار بھی مشتعل کارکنان کے نرغے میں آگیا، پی ٹی آئی کارکنان نے ڈیوٹی سے گھر جاتے اہلکار پر حملہ کردیا، پولیس اہلکار نے مشکل سے جان بچائی اور بھاگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے