یورپی یونین نے بحیرہ روم میں لیبیا کے خلاف جاری متنازع ایرینی آپریشن کی مدت میں مزید 2 سال کا اضافہ کر دیا ہے۔
یورپی کونسل نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ ایرینی آپریشن کی مدت میں اضافے کا فیصلہ اسٹریٹجک جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران تحویل میں لئے گئے اسلحے اور متعلقہ سامان کو ناکارہ بنانے کا عمل مزید سہل کرنے کی ضرورت ہےاور ایرینی آپریشن کی یکم اپریل 2023 سے 31 مارچ 2025 تک کی مالیت ایک کروڑ 99 لاکھ 21 ہزار یورو ہو گی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے، لیبیا کے موضوع پر منعقدہ برلن کانفرنس کے بعد،31 مارچ 2020 کو بحیرہ روم میں لیبیا پر اسلحہ پابندی کی مانیٹرنگ کے بہانے سے ایرینی آپریشن شروع کیا تھا۔ 31 مارچ 2023 کو آپریشن کی مدت پوری ہونے سے قبل اس مدت میں 31 مارچ 2025 تک اضافہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2292 نمبر فیصلے کی شرط کے باوجود لیبیا قومی اتحاد حکومت کے ساتھ مشاورت اور حکومت کی اجازت کے بغیر شروع کئے گئے اس آپریشن کے یک طرفہ اور غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ایرینی آپریشن کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
